کرکٹ کے کپتان کے ساتھ مل کر اپنی زندگی کی اہم سیاسی غلطی کی، جاوید ہاشمی

اتوار 2 اگست 2015 17:46

کرکٹ کے کپتان کے ساتھ مل کر اپنی زندگی کی اہم سیاسی غلطی کی، جاوید ہاشمی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اگست۔2015ء) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں نے کرکٹ کے کپتان کے ساتھ مل کر اپنی زندگی کی اہم سیاسی غلطی کی ۔ تین جرنیلوں نے عمران خان کو استعمال کیا اور پھر راستے میں پھینک دیا ۔

(جاری ہے)

جنرل پاشا نے کہا میں نواز شریف ، چودھری نثار ، خواجہ آصف اور آپ کو نہیں چھوڑوں گا ۔ ایک انٹرویو میں جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں نے قدم قدم پرعمران خان کو کئی اقدامات سے روکا مگر وہ میری باتوں پر مسکرا دیتے تھے ۔ افتخار محمد چودھری سیاست کو آسان میدان سمجھ رہے ہیں ایسی بات نہیں ہے وہ سیاست میں ضرور آئیں ۔ ۔

متعلقہ عنوان :