پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یوم انسداد ڈینگی کا انعقاد کیا گیا

اتوار 2 اگست 2015 16:38

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں آج یوم انسداد ڈینگی بھر پور انداز سے منایا گیا ۔ اس موقع پر لاہور ، ملتان اور راولپنڈی کے دفاتر کھلے رہے اور سٹاف دفاتر میں موجود رہا۔انسداد ڈینگی کے حوالے سے دفاتر میں خصوصی بینرز بھی آویزاں کیئے گئے اور اس موذی مرض کے بارے میں معلوماتی لٹریچر سٹاف میں تقسیم کیا گیا۔

یوم انسداد ڈینگی کے حوالے سے دفاتر میں صفائی کے خصوصی انتظامات کیئے گئے اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ڈینگی کے خاتمے میں اپنا فعال کردارادا کرتی رہے گی۔اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر انیلہ سلمان نے دفتر کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور صفائی کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ چےئرمین انجینئر قمر الاسلام راجہ اور منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر انیلہ سلمان نے یوم انسداد ڈینگی کے موقع پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا عزم ہے کہ ہر بے وسیلہ بچے کی تعلیم تک رسائی آسان بنا کر جہالت کا خاتمہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

جہالت ڈینگی سے خطر ناک ہے ، اس حوالے سے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے 17لاکھ مستحق طلبا ء و طالبات کو تعلیم مہیا کر کے حقو ق اطفال کی پاسداری میں اہم پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹنر سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے تعلیمی اداروں میں صفائی کے بہترین انتظامات رکھیں ، فالتو پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے ۔ اسی طرح پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے پارٹنر سکولوں میں زیر تعلیم طالب علموں کو ڈینگی کے بارے میں ضروری شعو ر دینے کے لیئے مختلف اقدامات کیئے گئے ہیں تاکہ وہ ڈینگی سے پاک معاشرہ کے قیام میں اپنا کردار ادا کر یں۔

متعلقہ عنوان :