لاہور مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن خاقان بابر کی سربراہی میں ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام

اتوار 2 اگست 2015 16:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر اینٹی ڈینگی ڈے کے موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن خاقان بابر کی سربراہی میں ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس میں ڈی ایم ڈی ناصر سلیم، چوہدری منظور حسین، اسلم منصور، طارق محمود، انجینئر قاضی غلام عباس، ڈاکٹر اجمل حیدر شاہ، محمد سرور شمسی،چوہدری شبیرحسین،رمضان بٹ، سجاد نیازی، شاہدقادر، ناصر اعجاز احمد،شہزادبابر خان، رانا اظہرجمیل، محمد منیر سمیت دیگر ملازمین نے شرکت کی۔

انسداد ڈینگی کے حوالے سے دفاتر میں خصوصی بینرز بھی آویزاں کئے گئے اور اس موذی مرض کے بارے میں معلوماتی لٹریچر سٹاف میں تقسیم کیا گیا۔یوم انسداد ڈینگی کے حوالے سے سید کارپوریشن کے دفاتر میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ سیڈ کارپوریشن ڈینگی کے خاتمے میں اپنا فعال کردارادا کرتی رہے گی۔اس موقع پر ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن خاقان بابر نے صفائی کے انتظامات کو سراہتے ہوئے بہترین صفائی پر ملازمین کو شاباش دی ۔

متعلقہ عنوان :