Live Updates

عمران خان خیالی دنیا سے نکل کر حقائق کی دنیا میں آئیں ، احتجاجی سیاست کرنے کی بجائے عوام کی خدمت کریں ‘عابد حسین صدیقی

اتوار 2 اگست 2015 16:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان ایسے بیان نہ دیں جو واپس لینے پڑیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف انتشار فکرکی آئینہ دار دیکھائی دے رہی ہے اس میں پھوٹ کھل کر سامنے آ گئی ہے عمران خان خیالی دنیا سے نکل کر حقائق کی دنیا میں آئیں اور احتجاجی سیاست کرنے کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا کردار ادا کریں خیبر پی کے میں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ محاز آرائی کی بجائے خیبر پی کے میں عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے اُسے پر عمل درآمد کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر طبقہ مسلم لیگ ن کی ناکام پالیسوں کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کر رہا ہے اور نااہل حکمرانوں کی ناکام پالیسوں کی وجہ سے ملک میں جاری احتجاج کے سلسلے سے ہرطبقہ فکر مند ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :