Live Updates

عوام مہنگائی بے جا ٹیکسوں اور ناانصافی سے تنگ آچکے ،آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہو گا اشرف سوہنا

نظام کی حقیقی تبدیلی کے لیے عوام عمران خان اور تحریک انصاف کا ساتھ دیں صحافیوں سے گفتگو

اتوار 2 اگست 2015 16:37

اوکاڑہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق صوبائی وزیر محمد اشرف خاں سوھنا نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی بے جا ٹیکسوں اور ناانصافی سے تنگ آچکی ہے ،آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہو گا ،کیسا نظام ہے کہ عام آدمی جگہ جگہ ٹیکس دے رہا ہے اور طاقت ور ٹیکس چوری میں ملوث ہے طاقت ور سے ٹیکس لینے کے بجائے عام آدمی کو ٹیکس کے ذریعے کچلا جارہا ہے ، ایسے نظام کا خاتمہ کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا،نظام کی حقیقی تبدیلی کے لیے عوام عمران خان اور تحریک انصاف کا ساتھ دیں۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اشرف خاں سوھنانے کہا کہ کارکن بلدیاتی الیکشن کی بھر پور تیاری کریں ،حکومت کی پالیسوں سے تنگ عوام بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے حکومت سے انتقام لے گی انہو ں نے کہا کہ آج اوکاڑہ کی عوام نے ریلی میں بھر پور شرکت کر کے ثابت کر دیا ہے کہ اب شہر کے کونے کو نے میں پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کاہی نعرہ گونجے گا ،محمد اشرف خان سوھنا نے کہا کہ نوجوانوں کی اتنی بڑی تعداد میں ریلی اور پر چم کشائی کی تقربیات میں شرکت تبدیلی کی حقیقی تصویر ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات