وزیراعلی کا پھل فروش پوزیشن ہولڈر کیلئے 5 لاکھ کا انعام، تعلیمی اور والدین کے علاج کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان

کلاس ٹیچر حیدر اشرف کیلئے بھی ڈیڑھ لاکھ روپے کے انعام کا اعلان ،پوری قوم کو آپ جیسے بیٹوں پر فخر ہے ‘ شہباز شریف کی گفتگو

اتوار 2 اگست 2015 16:28

وزیراعلی کا پھل فروش پوزیشن ہولڈر کیلئے 5 لاکھ کا انعام، تعلیمی اور ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے گوجرانوالہ بورڈ کے میٹرک امتحانات میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے پھل فروش طالبعلم علی حمزہ کو پانچ لاکھ روپے کا چیک اور لیپ ٹاپ بطورانعام دیدیا۔ وزیراعلی نے بچے کے کلاس ٹیچر حیدر اشرف کیلئے بھی ڈیڑھ لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلی شہباز شریف سے ہونہار طالب علم علی حمزہ اور اس کے والد نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے علی حمزہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ قوم کے عظیم بیٹے ہیں اور پوری قوم کو آپ جیسے بیٹوں پر فخر ہے۔ سخت حالات کے باوجودعلی حمزہ نے میٹرک کے امتحانات میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت علی حمزہ کے تمام تعلیمی اخراجات برداشت کرے گی۔ علی حمزہ جہاں سے بھی تعلیم حاصل کرنا چاہیں گے ، انہیں تعلیم دلائیں گے۔شہباز شریف نے اعلان کیا کہ علی حمزہ کے بیمار والدین کے علاج معالجہ کے اخراجات بھی پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔ علی حمزہ کے والد کا کہنا تھا کہ بیٹا پڑھ لکھ کر قوم کی خدمت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :