پاک فوج کے خلاف الطاف حسین کی ہرزہ سرائی سے ثابت ہوگیا ہے وہ دشمن کیلئے کام کر رہے ہیں‘ پوری پاکستانی قوم بھارت کو پکارنے والے نام نہاد لیڈر کے عبرت ناک انجام کی منتظر ہے

وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف کاالطاف حسین کے بیان پرردعمل کااظہار

اتوار 2 اگست 2015 16:28

پاک فوج کے خلاف الطاف حسین کی ہرزہ سرائی سے ثابت ہوگیا ہے وہ دشمن کیلئے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف نے کہا ہے کہ پاک فوج اور مملکت پاکستان کے خلاف الطاف حسین کی ہرزہ سرائی سے ثابت ہوگیا ہے کہ وہ دشمن کیلئے کام کر رہے ہیں‘پوری پاکستانی قوم بھارت کو پکارنے والے نام نہاد لیڈر کے عبرت ناک انجام کی منتظر ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف نے کہا کہ الطاف حسین کے واویلا سے ثابت ہوگیا ہے کہ کراچی میں رینجرز نے درست اقدام اٹھایا ہے اورک فوج اور مملکت پاکستان کے خلاف الطاف حسین کی ہرزہ سرائی سے ثابت ہوگیا ہے کہ وہ دشمن کیلئے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شیردل افواج اور وطن کے محافظوں کے خلاف ہزیان گوئی سے الطاف حسین کا اصل اور مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے مہاجرین سمیت پاکستان کے 20کروڑ عوام کے دلوں کو زخمی کیا ہے اور وہ اسے کبھی معاف نہیں کریں گے۔