امریکہ میں شکار ی اپنی ہی گولی کا شکار ہوگیا ،جانورپر چلائی گولی خود کو آن لگی

اتوار 2 اگست 2015 16:24

امریکہ میں شکار ی اپنی ہی گولی کا شکار ہوگیا ،جانورپر چلائی گولی خود ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) امریکہ میں ایک جانور پر چلائی جانے والی گولی اس کے جسم سے ٹکرا کر واپس آ کر گولی چلانے والے شخص کے سر پر لگ گئی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔امریکی اخبار یو ایس اے ٹوڈے کے مطابق یہ واقعہ مشرقی ٹیکسس کے علاقے ماریٹا میں اس وقت پیش آیا جب شوٹر نے جمعرات کی صبح اپنی ملکیتی زمین پر جانور کر دیکھا اور اس نے اس پر تین گولیاں چلائیں لیکن ان میں ایک گولی ’کرمادیلو‘نامی جانور کی کھال کے سخت حصے سے ٹکرا کر واپس آ کراس کے سرپر لگی جس کے باعث ہو شدید زخمی ہو گیا ،مسلح شخص کے جبڑے کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے تاہم جانور ارمادیلو تاحال لاپتہ ہے اور اس کے بارے میں واضح نہیں ہوسکا کہ وہ زندہ ہے یا مر گیا۔

جانوروں کے حقوق کے علمبردار اور کامیڈی فنکار رکی گرویاس نے اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے ’کرمادیلو‘ کا لفظ ٹویٹ کیا۔

(جاری ہے)

واقعہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ حالیہ مہینوں میں اس سے پہلے بھی امریکہ کے جنوبی علاقوں میں ارمادیلو سے گولی ٹکرا کر انسانوں کو لگنے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔مقامی ٹی وی ڈبلیو اے ایل بی نیوز کے مطابق اپریل میں جارجییا میں ایک شخص نے اپنی ساس کو زخمی کر دیا تھا جب اس کی جانب سے چلائی گئی گولی ارمادیلو سے ٹکرا کر واپس آئی،تاہم بعدازاں اس جانور کو مار دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ارمادیلو وسطی اور جنوبی امریکہ کا ایک دودھ پلانے والا جانور ہے جس کی کھال سخت اور استخوانی خول سے ڈھکی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :