برطانوی عدالت نے لاہور میں اپنی ساس کو قتل کرنے والے پاکستانی نژاد ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی

اتوار 2 اگست 2015 16:22

برطانوی عدالت نے لاہور میں اپنی ساس کو قتل کرنے والے پاکستانی نژاد ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) برطانوی عدالت نے لاہور میں اپنی ساس کو قتل کرنے والے پاکستانی نڑاد ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی، دونوں ملکوں کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزم رانا طارق نے 2 سال پہلے لاہور میں اپنی ساس کو گھر کے دروازے پر قتل کر دیا تھا۔ واردات کے بعد ملزم اگلے ہی روز برطانیہ فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

قتل کا مقدمہ لاہور میں درج کیا گیا۔ برطانوی پولیس نے ملزم طارق کو اگست 2013 میں گرفتار کیا اس پر ولوچ کراون کورٹ میں مقدمہ چلایا گیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم طارق کو 28سال قید کی سزا سنائی۔ کیس میں ملزم کی بہن اور بہنوئی کو بھی نامزد کیا گیا تھا تاہم عدالت نے انہیں بری کر دیا۔ دونوں ملکوں کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے جو درج تو لاہور میں کیا گیا تاہم اس کی سزا برطانیہ میں ملی۔

متعلقہ عنوان :