سانحہ گورداس پور میں ملوث حملہ آوروں کے دستانے پاکستان میں بنے، بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے نیا شوشہ چھوڑ دیا

اتوار 2 اگست 2015 16:21

سانحہ گورداس پور میں ملوث حملہ آوروں کے دستانے پاکستان میں بنے، بھارتی ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے گورداس پور حملے سے متعلق نیا شوشہ چھوڑ تے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سانحہ گورداس پور میں ملوث حملہ آوروں کے دستانے پاکستان میں بنے، حملہ آوروں سے جدید امریکی ڈیوائس بھی ملی جو شاید افغانستان سے لی گئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق خفیہ ایجنسیوں نے دعویٰ کر دیا ہے کہ سانحہ گورداس پور میں ملوث حملہ آوروں کے دستانے پاکستان میں بنے۔

خفیہ ایجنسیوں نے مزید کہا ہے کہ حملہ آوروں سے جدید امریکی ڈیوائس بھی ملی جو شاید افغانستان سے لی گئیں۔یاد رہے گورداس پور حملے کے بعد سے بھارت بلا جواز پاکستان کے ملوث ہونے کے الزامات لگا رہا ہے جبکہ بھارتی میڈیا گزشتہ روز اعتراف بھی کر چکی ہے کہ پاکستان کے حملے میں ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے ، پاکستانی حکومت بالکل لا علم تھی۔

متعلقہ عنوان :