دادو کے علاقے حاصل گوٹھ میں رشتے کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق

واقعہ کے بعد دونوں فریقین نے مورچے سنبھال لئے علاقہ نو گو ایریا بن گیا لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا جاں بحق ہونے والوں میں سے 4 کی شناخت گلاب چانڈیو، رانو خان، عبدالحمید اور رانجھن کے نام سے ہوئی

اتوار 2 اگست 2015 15:48

دادو کے علاقے حاصل گوٹھ میں رشتے کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم کے ..

دادو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء)دادو کے علاقے حاصل گوٹھ میں رشتے کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق دادوکے گاوٴں حاصل گوٹھ میں چانڈیو برادری کے 2 گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے ہیں، واقعہ کے بعد دونوں فریقین نے مورچے سنبھال لئے ہیں جس کے بعد علاقہ نو گو ایریا بن گیا ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رشتے کے تنازعے کا شاخسانہ ہے، جاں بحق ہونے والوں میں سے 4 کی شناخت گلاب چانڈیو، رانو خان، عبدالحمید اور رانجھن کے نام سے ہوئی ہے جبکہ باقی افراد کی شناخت نہیں ہوسکی -