چیف الیکشن کمشنر نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنروں سے انتظامی نوعیت کے اختیارات واپس لے لئے

الیکشن کمیشن میں اعلیٰ عہدوں پر تقرریوں پر کمیشن ارکان سے کوئی رائے نہیں لی گئی ذرائع

اتوار 2 اگست 2015 15:48

چیف الیکشن کمشنر نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنروں سے انتظامی نوعیت کے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء) چیف الیکشن کمشنر نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنروں سے انتظامی نوعیت کے اختیارات واپس لے لئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے تقرر و تبادلوں سمیت انتظامی نوعیت کے اختیارات اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے چاروں صوبائی الیکشن کمشنروں سے انتظامی نوعیت کے اختیارات واپس لے لئے۔ کمیشن ارکان کے پاس صرف جوڈیشل معاملات میں رائے دینے کا حق حاصل ہو گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں اعلیٰ عہدوں پر تقرریوں پر کمیشن ارکان سے کوئی رائے نہیں لی گئی الیکشن کمیشن کے ارکان نے اختیارات ختم ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔