کراچی منگھوپیر میں سکیورٹی اداروں کی کارروائی کے نتیجے میں تین دہشت گرد مارے گئے

مبینہ ٹاوٴن میں پولیس نے کارروائی کرکے دو اشتہاری ملزم گرفتار کرلیے دو ساتھی فرار

اتوار 2 اگست 2015 15:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء) صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے منگھوپیر میں سکیورٹی اداروں کی کارروائی کے نتیجے میں تین دہشت گرد مارے گئے اطلاعات کے مطابق منگھوپیر میں حساس اداروں کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

چھاپے کے دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے جو ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی جاں بحق ہوگئے پولیس کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

دوسری جانب مبینہ ٹاوٴن میں پولیس نے کارروائی کرکے دو اشتہاری ملزم گرفتار کرلیے ۔ پریڈی کے علاقے میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم کے دو ساتھی فرار ہوگئے ، بلدیہ ٹاوٴن میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران 10 مشتبہ افراد سمیت 8 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ایس پی بلدیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں 5 غیر ملکی بھی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :