میاں چنوں میں بارش سے چھت گرگئی باپ بیٹی جاں بحق دو بچے زخمی

اتوار 2 اگست 2015 15:18

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء) میاں چنوں میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے باپ بیٹی جاں بحق اور دو بچے زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

میاں چنوں کے علاقے کوٹھی نندسنگھ میں بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے دوبچے جن کی عمریں ایک اور دوسال کے درمیان تھی زخمی ہوگئے زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیاکرک میں بھی بارش کے سبب سری لوگر کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :