خضدار میں دومسافربسوں کے درمیان تصادم کئی مسافر زخمی ہلاکتوں کاخدشہ

اتوار 2 اگست 2015 15:18

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء) خضدار میں دومسافربسوں کے درمیان تصادم سے کئی مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

لیویزذرائع کے مطابق حادثہ خضدار میں قومی شاہراہ پر سنی کے مقام پر پیش آیا خضدار سے کوئٹہ جانیوالی مسافر کوچ سامنے سے آنیوالی ایک اور مسافر کوچ سے جاٹکرائی۔ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 15 سے زائد مسافرزخمی ہوئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ہسپتال ذرائع کے مطابق تین افراد کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں کاخدشہ ہے

متعلقہ عنوان :