قومی اسمبلی اورسینیٹ کے اجلاس (کل)شام 4 بجے ہوں گے
ایم کیوایم اور جے یو آئی ف کی پی ٹی آئی ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک دوبارہ ایوان کے سامنے رکھے جانے کا امکان دونوں ایوانوں میں ملکی سیاسی حالات اور سیلاب کی صورت حال پر بحث بھی ہو گی
اتوار 2 اگست 2015 15:15
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء) قومی اسمبلی اورسینیٹ کے اجلاس پیر کی شام چار بجے پارلے منٹ ہاؤس میں ہوں گے ۔ایم کیوایم اور جے یو آئی ف کی پی ٹی آئی ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک دوبارہ ایوان کے سامنے رکھے جانے کا امکان ہے۔دونوں ایوانوں میں ملکی سیاسی حالات اور سیلاب کی صورت حال پر بحث بھی ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم نوازشریف کی سفارش پر ایوان بالا سینٹ کا اجلاس پیر سے بلانے کی منظوری دی ہے قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوگا 3 اگست کی شام 4بجے ہونے والے دونوں ایوانوں کے اجلاسوں میں ملک کی سیاسی صورت حال پر گرما گرم بحث کا امکان ہے۔
قومی اسمبلی میں اسپیکر ایاز صادق نے جے یو آئی ف اور ایم کیوایم کی پی ٹی آئی ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی قراردادیں ایک ہفتے کیلئے موخر کردی تھیں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے معاملے کو ایوان سے باہر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی اس کے بعد وزیراعظم نے پارلیمانی لیڈرز کے اجلاس میں جے یو آئی ف اور ایم کیو ایم کے قائدین سے درخواست کی کہ وہ جمہوریت کی مضبوطی کی خاطر تحاریک واپس لے لیں اور اس حوالے سے مذاکراتی ٹیم بھی بنائی گئی حکومتی مذاکراتی ٹیم نے دونوں جماعتوں کی قیادت پر واضح بھی کیا تھا کہ تحاریک پر رائے شماری ہو بھی گئی تو یہ کامیاب نہیں ہوں گی تاہم جے یو آئی ف اور ایم کیو ایم اپنے موقف پر ڈٹی ہوئی ہیں اور دونوں جماعتوں کی قیادت کا کہنا ہے کہ بے شک تحاریک کامیاب نہ ہوں ، رائے شماری ضرور ہونی چاہئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.