بھارت ڈرپوک ہے ورنہ پاکستان میں مہاجروں کا خون نہ بہتا الطاف حسین

کارکنان اقوام متحدہ ،وائٹ ہاؤس اور نیٹو سے کراچی میں فو ج بھیجنے کا مطالبہ کریں ایم کیو ایم کے قائد کا خطا ب منی لانڈرنگ کا الزام غلط ہےہمارے اکاؤنٹ منجمد کردئیے گئے ہیں مشکل میں گزارا ہورہاہے قائد ایم کیو ایم

اتوار 2 اگست 2015 15:15

ڈیلاس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ بھارت خود ڈرپوک ہے غیر ت ہوتی تو پاکستان کی سر زمین پر مہاجروں کا خون نہیں ہونے دیتا۔ وزارت داخلہ نے جن تنظیموں پرپابندی لگائی وہ آج بھی ملک میں سرگرم ہیں کارکنان اقوام متحدہ ،وائٹ ہاؤس اور نیٹو سے کراچی میں فو ج بھیجنے کا مطالبہ کریں امریکا کے شہرڈیلاس میں سالانہ کنونشن سے ٹیلی فونک خطاب میں الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کیلئے سب سے بڑاخطرہ دہشت گردی ہے ۔

وزارت داخلہ نے جن تنظیموں پرپابندی لگائی وہ آج بھی سرگرم ہیں انھوں نے مہاجر صوبہ بنا نے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بھارت خود بزدل اور ڈرپوک ملک ہے اگر ان میں ذرا سی بھی غیر ت ہوتی تو پاکستان کی سرزمین پر مہاجروں کا خون نہیں ہونے دیتے ۔

(جاری ہے)

الطاف حسین نے کارکنوں کو ہدایت کہ امریکی اخباروں کو خط لکھیں اور پاکستان کی اصل صورتحال سے آگاہ کریں انہوں نے کہا کہ کارکنان اقوام متحدہ وائٹ ہاؤس اور نیٹو کے سامنے احتجاج کریں اور کراچی میں فوج بھیجنے کا مطالبہ کریں۔

الطاف حسین نے کہاکہ ان پر منی لانڈرنگ کا الزام غلط ہے ۔یہاں ہمارے اکاؤنٹ منجمد کردئیے گئے ہیں،بہت مشکل میں گزاراہورہاہے۔انھوں نے کہاکہ ان کی تقریرپرپابندی لگادی گئی ہے تاہم آڈیوکیسٹ کے ذریعے ان کی تقریرساتھیوں تک پہنچائی جائے اور اگر وہ مارے جائیں تو کارکنان تحریک جاری رکھیں اور ماؤں بیٹیوں اوربہنوں کوعزت کی زندگی دلائیں