سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے کا معاملہ پھر تنازع کا شکار ، سندھ حکومت نے سیکرٹری تعلیم کا تین اگست کو سکولز کھولنے کا نوٹیفکیشن روک دیا

اتوار 2 اگست 2015 15:01

سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے کا معاملہ پھر تنازع کا شکار ، سندھ حکومت ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء) سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے کا معاملہ پھر تنازع کا شکار ہو گیا ، سندھ حکومت نے سیکرٹری تعلیم کا تین اگست کو سکولز کھولنے کا نوٹیفکیشن روک دیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے مطا بقہتمام تعلیمی ادارے 11 اگست کو ہی کھلیں گے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ کے نوٹیفکیشن کی مخالفت کردی۔ سندھ میں تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ محکمہ تعلیم سندھ اور صوبائی حکومت کے درمیان اختیارات کی کھینچا تانی نے طلبا کو گھن چکر بنا دیا۔

آئے روز سکولز کھولنے کے نئے اعلانات سن کر طلبا کے ساتھ والدین بھی پریشان ہو گئے ، سب سے پہلے اعلان کیا گیا کہ بارش اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں سکول گیارہ اگست کو کھولے جائیں گے ، پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ نے فیصلے کو مسترد کر دیا ، پرائیویٹ سکولز کے مطالبات سننے کے بعد سیکرٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہو نے کراچی سمیت سیلاب متاثرہ علاقوں میں سکول 3 اگست کو کھولنے کا نیا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

(جاری ہے)

معاملہ حل ہوا تو بڑے سائیں میدان میں ا? گئے اور سیکرٹری تعلیم کا 3 اگست سے سکول کھولے جانے کا نوٹیفکیشن روک دیا۔ نیا حکم صادر ہوا کہ تمام سکول گیارہ اگست سے ہی کھولے جائیں گے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔ ادھر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے سکولز 11 اگست کو کھولنے کے فیصلے کی مخالفت کر دی اور کہا کہ حکومت سندھ وقت ضائع کیے بغیر 3 اگست سے ہی سکول کھولنے کی ہدایت جاری کرے

متعلقہ عنوان :