پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 163 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا

اتوار 2 اگست 2015 15:01

پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 163 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء) پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 163 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا ۔ تمام ماہی گیروں کی علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور منتقل کر دیا گیا ۔ ماہی گیروں کو واہگہ بارڈ ر سے بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا ۔ رہا کئے جانے والے ماہی گیروں میں 11 سالہ مسلمان ماہی گیر اور 14 سالہ مہاد کمسن ماہی گیر بھی شامل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز کراچی میں قید 163 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا ہے بھارتی ماہی گیروں کو کراچی کی لانڈھی جیل اور ملیر جیل سے رہا کیا گیا ۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی ماہی گیروں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا گیا ہے رہا کئے جانے والے ماہی گیروں میں 8 مسلمان ماہی گیر بھی شامل ہیں جبکہ 11 سالہ ایک مسلمان بچہ اور 14 سالہ مہار بھی رہا کئے جانے والے ماہی گیروں میں شامل ہیں تام ماہی گیروں کو اتوار کے روز علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور منتقل کیا گیا جبکہ ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

رہا کئے جانے والے ماہی گیروں میں سے زیادہ تر اپنی سزا پوری کر چکے تھے جبکہ 8 ماہ سے لے کر ایک سال کے عرصے تک ماہی گیر کراچی کی مختلف جیلوں میں قید رہے تمام ماہی گیروں کو پاکستانی حکام نے مختلف اوقات میں سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں گرفتار کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :