چھوٹے بڑے ڈیم بنا کر سالانہ اربوں ڈالر کے نقصانات سے بچا جاسکتا ہے،ماہرین

اتوار 2 اگست 2015 14:18

اسلام آباد ۔(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء) آبی و سائل کے ماہرین نے کہا ہے کہ چھوٹے بڑے ڈیم بنا کر سالانہ اربوں ڈالر کے نقصانات سے بچا جاسکتا ہے ۔ جن کی تعمیر سے نہ صرف سیلاب کے نقصان کو کم سے کم کرنے بلکہ پانی کی قلت کے مسئلہ پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

آبی و سائل کے ماہرین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیلاب کی شکل میں ہر سال کم وبیش 30ملین ایکڑ فٹ پانی سمندر برد ہو جاتا ہے ۔

پانی کی یہ تعداد اربوں ڈالر مالیت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے درست استعمال اور اسے ضائع ہونے سے بچا کر آب پاشی ، زرعی ترقی ، توانائی کے حصول اور عام استعمال کی صورت میں ہر سال اربوں ڈالر معاشی نمو حاصل کی جا سکتی ہے جبکہ سیلاب سے ہونے والے ہر سال کے اربوں ڈالر کے نقصانات سے بھی بچا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :