سکرنڈ ، رہائشی خاتون کے ہاں ایک ساتھ جنم لینے والے چار بچے جاں بحق

اتوار 2 اگست 2015 14:06

سکرنڈ ، رہائشی خاتون کے ہاں ایک ساتھ جنم لینے والے چار بچے جاں بحق

سکرنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست۔2015ء) سکرنڈ کی رہائشی خاتون کے ہاں ایک ساتھ جنم لینے والے چار بچے پی ای سی اسپتال نواب شاہ میں جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نجی اسپتال میں گاؤں دڑی مگسی کے رہائشی وزیر علی مگسی کی زوجہ نے ایک بیٹی اور تین بیٹوں کو ایک ساتھ جنم دیا۔ بچوں کی حالت نازک ہونے کی بنا پر انہیں پی ایم سی اسپتال نواب شاہ روانہ کردیا گیا جہاں چاروں بچے دم توڑ گئے۔ چاروں بچوں کی وفات سے گھر میں کہرام مچ گیا۔