دنیا میں میکسیکو کے بعد اغوا کی سب سے زیادہ وارداتیں بھارت میں ہوتی ہیں برطانوی ادارہ

بھارت دنیا بھر کے ممالک میں اغوا کی وارداتوں میں دوسرے نمبر پر ہے کنٹرول رسک ڈیپارٹمنٹ کا انکشاف

اتوار 2 اگست 2015 13:32

دنیا میں میکسیکو کے بعد اغوا کی سب سے زیادہ وارداتیں بھارت میں ہوتی ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء) برطانوی ادارے کنٹرول رسک ڈیپارٹمنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا میں میکسیکو کے بعد اغوا کی سب سے زیادہ وارداتیں بھارت میں ہوتی ہیں ۔

(جاری ہے)

برطانوی ادارے کنٹرول رسک نے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت دنیا بھر کے ممالک میں اغوا کی وارداتوں میں دوسرے نمبر پر ہے رپورٹ میں لکھا گیا کہ افغانستان اور پاکستان میں بھی اغوا کی وارداتیں ہوتی ہیں مگر ان کا تناسب بھارت کے مقابلے میں کہیں کم ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کاروبار بن چکی ہیں اور کئی منظم گروہ ایسی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔برطانوی رپورٹ میں میکسیکو پہلے بھارت دوسرے پاکستان کا تیسرا نمبر ہے۔ اس کے بعد عراق، نائیجریا، لیبیا، افغانستان، سوڈان،بنگلہ دیش سر فہرست ہیں۔

متعلقہ عنوان :