لیڈنگ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں وکٹری الیون، پی پی یو الیون اورنیسٹ یونیورسٹی کی کامیابی

اتوار 2 اگست 2015 13:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء) لیڈنگ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں وکٹری الیون پی پی یو الیون اور نیسٹ یونیورسٹی کی ٹیموں نے نے اپنے، اپنے میچز میں کامیابی حاصل کر لی، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں وکٹری الیون نے فنانس الیون کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا، ٹاس جیت کر فنانس الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ سات اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 75 رنز بنائے، عبدالغفار نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے35 رنز اور خالد نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 20 رنز بنائے، علی نے 19 رنز دے کر ایک کھلاڑی آؤٹ کیا، جواب میں وکٹری الیون نے یہ ہدف 5.4 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا،توصیف نے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 31 رنز اور ابرار نے ایک چھکے اوردو چوکوں کی مدد سے 18 رنز بنائے، ولائت شاہ نے 9 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی،وکٹری الیون کے توصیف کو میچ آف دی مین قرار دیا گیا، دوسرے میچ میں پی پی یو الیون نے کالونی الیون کو 19 رنز سے شکست دی، ٹاس جیت کر پی پی یو الیون کی ٹیم مقررہ سات اوورز میں 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، اشفاق نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 19 رنز بنائے، سرجیل نے 14 رنز دے کر تین جبکہ شمیل نے 8 رنز، احسن نے 33 رنز اور ثقلین نے 9 رنز دے کر ایک، ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں کالونی ٹائیگرز الیون یہ ہدف پورا نہ کر سکی بلکہ اس نے سات وکٹوں کے نقصان پر53 رنز بنائے، عبداللہ نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 20 رنز اور احسن نے ایک چھکے کی مدد سے 14 رنز بنائے، مظہر نے 15 رنز دے کر چار اور اشفاق نے 12 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، پی پی یو الیون کے مظہر مین آف دی میچ قرار پائے، تیسرے میچ میں نیسٹ یونیورسٹی نے وکٹری الیون کو 49 رنز سے ہرا دیا، ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے نیسٹ یونیورسٹی کی ٹیم نے مقررہ سات اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے، وسیم نے آٹھ چھکوں کی مدد سے 54 رنز، توحید نے تین چھکوں کی مدد سے 22 رنز اور عتیق نے دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنائے، نجم نے 40 رنز دے کر دو اورعلی نے 51 رنز دے کر ایک آؤٹ کئے، جواب میں وکٹر ی الیون کی ٹیم یہ ہدف پورا نہ کر سکی بلکہ 5 وکٹوں کے نقصان پر 69 رنز بنائے ، توصیف نے دو چوکوں کی مدد سے 18 رنز اور ابرار نے دو چوکوں کی مدد سے 11 رنز بنائے، شاہد نے 29 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی،نیسٹ یونیورسٹی کے وسیم نے مین آف دی میچ کا انعام حاصل کیا۔

(جاری ہے)

امپائرز کے فرائض وسیم محبوب، ظہیر عباس، یاسر عباس ضمیر اختر اور محمد ایاس نے انجام دیئے، ٹورنامنٹ کے مزید دو میچ(آج) پیرکھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں فرئنڈز الیون کا مقابلہ رائل الیون سے ہوگااور دوسرے میچ میں یونٹی الیون اور اسلامک یونیورسٹی کی ٹیموں کے درمیان میچ ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر محمد ایاس نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 18 ٹیمیں لیگ سسٹم پرشرکت کر رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 18 اگست سے شروع ہونگے جبکہ فائنل مقابلہ 20 اگست کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :