عظیم فنکار۔۔۔ جنہوں نے اصولوں کیلئے کروڑوں روپے ٹھکرادیئے

اتوار 2 اگست 2015 13:00

عظیم فنکار۔۔۔ جنہوں نے اصولوں کیلئے کروڑوں روپے ٹھکرادیئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء) بالی وڈ اداکار اپنے اصولوں کے خلاف بننے والی تشہیری مہمات کا حصہ بنانے سے انکار کر رہے ہیں۔حال ہی میں بالی وڈ کے معروف اداکاررنبیر کپور ،کنگنا رناوت ، رندیپ ہودا اور انوشکا شرما نے رنگ گورا کرنے والی مصنوعات کی کمپنیز کی طرف سے کی جانے والی کروڑوں کی پیشکش کو ٹھکرا دیاہے۔

(جاری ہے)

میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کنگنا کا کہنا تھا کہ وہ اب ایک عوامی شخصیت ہیں اس لئے وہ ایسی کسی مہم کا حصہ نہیں بن سکتیں جس سے نوجوانوں کے لئے کوئی مثال قائم نہ کر سکیں۔

رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ رنگ گوراکرنے والی مصنوعات صرف نسلی امتیاز پر مبنی دقیانوسی تصورات کو گہرا کرتی ہیں۔ انوشکا شرما کہتی ہیں کہ رنگ گورا کرنے والی مصنوعات صرف نسلی اور جنسی تعصب کو فروغ دیتی ہیں۔ جان ابراہم نے ایک بیان میں کہا کہ وہ کسی بھی سیگریٹ اور الکحل کے اشتہار میں کام نہیں کریں گے۔ بالی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کہتے ہیں کہ وہ اب کسی بھی ایسے کولا کے اشتہار میں کام نہیں کریں گے جو صحت کے لئے نقصان دہ ہو۔