محکمہ موسمیات کی اسلام آباد، کشمیر، پنجاب، فاٹا اور خیبرپختونخواہ میں مزید بارش کی پیشگوئی

موسلادھار بارشوں سے خیبرپختونخواہ، فاٹا، پوٹھو ہار اور ڈی جی خان ڈویژن کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

اتوار 2 اگست 2015 12:09

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد، کشمیر، پنجاب، فاٹا اور خیبرپختونخواہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پیر تک اسلام آباد، کشمیر، پنجاب، فاٹا اور خیبرپختونخواہ کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے مزید بارش ہوگی۔ اس دوران اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، ڈی جی خان، ساہیوال، پشاور، مالاکنڈ، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن اور فاٹا میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

موسلادھار بارشوں سے اگلے دو روز کے دوران خیبرپختونخواہ، فاٹا، پوٹھو ہار اور ڈی جی خان ڈویژن کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ گلگت بلتستان اور چترال میں بھی بارش کے باعث مقامی دریاوٴں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران میں خیبر پختونخواہ، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر اور فاٹا میں اکثر مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش جبکہژوب ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی، سرگودھا، ڈی جی خان، ساہیوال، پشاور، مالاکنڈ، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن اور فاٹا (خیبر، کرم،شمالی وزیرستان، باجوڑ، اورکزئی، مہمند ایجنسیز) میں چند مقامات پر موسلادھار بارشوں کی وجہ سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین، نوکنڈی میں 41 ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ شہید بینظیر آباد، تربت میں 40 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔