کنگنا رناوٹ رنبیر کپورکی ہیروئن بننے کیلئے تیار ہوگئی

دونوں سنجے دت پر بنائی جانے فلم کے مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے

اتوار 2 اگست 2015 11:13

کنگنا رناوٹ رنبیر کپورکی ہیروئن بننے کیلئے تیار ہوگئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء) کنگنا رناوٹ اور رنبیر کپور پہلی بار جوڑی بنانے جارہے ہیں۔ یہ دونوں سنجے دت پر بنائی جانے فلم کے مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

حقیقی کردار پر یہ فلم تخلیق کررہے ہیں راج کمار ہرانی، جنہوں نے سنجو بابا کے روپ میں لانے کی ٹھانی ہے رنبیر کپور کو،سنجے دت کی لیڈی لَو یعنی مانیتا دت کے کردار کیلئے چنا گیا تھا پہلے دپیکا پڈوکون کو۔لیکن چنائے گرل نے رنبیر کے ساتھ کام کرنے سے انکارکردیا اور اب نگاہیں آکر فلمساز کی کوئن کنگنا رناوٹ پرجمیں ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا اس رنبیر کی ہیروئن بننے کیلئے ہیں تیار اور بہت جلد فلم کی عکس بندی بھی شروع کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :