پاکستانی گلوکار اسرار نے فلم ”فینٹم‘ ‘میں گلوکاری سے بالی ووڈ میں قدم رکھ دیا

بالی ووڈ فلم فینٹم میں اسرار نے ’افغان جلیبی‘ گانا گایا جس میں کترینہ کیف منفرد انداز میں نظر آرہی ہیں

اتوار 2 اگست 2015 11:13

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء) کوک سٹوڈیو کے گزشتہ سیزن سے مشہور ہونے والے پاکستانی گلوکار اسرار نے سیف علی خان اور کترینہ کیف کی نئی فلم ”فینٹم‘ ‘میں گلوکاری سے بالی ووڈ میں قدم رکھ دیا-اسرار کو گزشتہ سال لکس ایوارڈز میں ان کی وجہ شہرت بننے والے گانے ’سب اکھو علی علی‘ کے لیے نامزد بھی کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس گانے کے بعد اسرار نے متعدد پاکستانی گانے گائے۔بالی ووڈ فلم فینٹم میں اسرار نے ’افغان جلیبی‘ گانا گایا جس میں کترینہ کیف منفرد انداز میں نظر آرہی ہیں۔افغان جیلبی کے بعد اب اسرار کو بولی وڈ میں مختلف مواقع مل سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ اسرار پاکستانی فلم ’رانگ نمبر‘ اور ’ہو من جہاں‘ میں گانے گا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :