فوادکیساتھ ”خوبصورت“ سونم کا دلچسپ تجربہ

فواد خان بالی ووڈ فرینڈ سونم کپور کے ساتھ میلبورن میں انڈین فلم فیسٹیول کے لیے روانہ ہوجائیں گے فلم فیسٹیول میں پاکستان کی ”دختر، عبداللہ اور برقع ایونجر” بھی”برصغیر سے“ کی کیٹیگری میں شامل کی گئی ہیں

اتوار 2 اگست 2015 11:13

فوادکیساتھ ”خوبصورت“ سونم کا دلچسپ تجربہ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء) پاکستان کے باصلاحیت اداکار فواد خان کے سفر کے پروگرام کا ٹریک رکھنا ایک مشکل کام ہے اور یہ کام صرف ان کے وہ ہی پرستار کر سکتے ہیں جو انھیں دل و جان سے چاہتے ہیں-تاہم فواد کے حوالے سے یہ خبریں ضرور ملی ہیں کہ اگلے ہفتے نیو یارک میں ایک پروڈکٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد وہ اپنی بولی وڈ فرینڈ سونم کپور کے ساتھ میلبورن میں انڈین فلم فیسٹیول کے لیے روانہ ہوجائیں گے-فواد اور سونم بولی وڈ فلم ”خوبصورت“ میں کام کے دوران ایک دوسرے کے دوست بنے، جبکہ حال ہی میں سونم نے”خوبصورت“ کی شوٹنگ کو”اپنی زندگی کے سب سے دلچسپ لمحات“ قرار دیا-جب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سونم کی ایک فین نے ان کی زندگی کے دلچسپ لمحات کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے جواب دیا ”خوبصورت کی شوٹنگ کے لمحات“-14 سے 27 اگست کو منعقد ہونے والے انڈین فلم فیسٹیول کے دوران فواد اور سونم فلم ”خوبصورت“ کی اسکریننگ میں شرکت کریں گے، جبکہ بولی وڈ کی بلاک بسٹرز فلمیں”بجرنگی بھائی جان“” پی کے، ہیپی نیو ایئر اور حیدر“ بھی فیسٹیول میں شامل ہیں-فواد خان نہ صرف آسٹریلیا میں اپنے فینز سے ملاقات کریں گے بلکہ پاکستان کی نمائندگی بھی کریں گے جہاں 3 مقامی پروڈکشنز بھی اسکریننگ کے لیے پیش کی جائیں گی-واضح رہے کہ فلم فیسٹیول میں پاکستان کی ”دختر، عبداللہ اور برقع ایونجر” بھی”برصغیر سے“ کی کیٹیگری میں شامل کی گئی ہیں-

متعلقہ عنوان :