ایکشن سے بھرپور فلم ’برادرز‘ کے نئے کلپس کی ویڈیو جاری

فلم کو رواں ماہ 14اگست کو عام نمائش کے لیے دنیا بھر پیش کر دیا جائے گا

اتوار 2 اگست 2015 11:13

ایکشن سے بھرپور فلم ’برادرز‘ کے نئے کلپس کی ویڈیو جاری

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء) بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی ایکشن سے بھر پور فلم برادرز کے نئے کلپس کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔ اس فلم کو کرن جوہر پروڈیوس کر رہے ہیں، جس میں اکشے کمار کے ساتھ جیکولین فرنڈس، جیکی شروف اور سدھارت ملہوترا بھی جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ فلم سال 2011میں ریلیز کی گئی ہالی وڈ فلم واریئر کا ری میک ہے۔ ایکشن اور تھرلر سے بھر پور اس فلم کی کہانی 2بھائیوں کے گرد گھوم رہی ہے، جو ایک دوسرے سے بے پناہ نفرت کر تے ہیں۔ کرن ملہوترا کی ہدایات میں بننے والی اس فلم میں اکشے اور سدھارت فائٹرز کے روپ میں نظر آئیں گے، جسے رواں ماہ 14اگست کو عام نمائش کے لیے دنیا بھر پیش کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :