پشاور شہر کو ماضی میں نظر انداز کرنے کی وجہ سے مسائلستان بنا دیا گیا شوکت علی یوسفزئی

شہر کی خوبصورتی کی بحالی پینے کے صاف پانی اور نکاسی آب جیسے مسائل حل کرنے کیلئے اربوں روپے کا ترقیاتی کام شروع کیا گیا ہے

ہفتہ 1 اگست 2015 21:04

پشاور۔یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف پی کے رکن صوبائی اسمبلی شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ پشاور شہر کو ماضی میں نظر انداز کرنے کی وجہ سے مسائلستان بنا دیا گیا جس کی وجہ سے عوام مشکلات سے دوچار ہیں۔ شہر کی خوبصورتی کی بحالی اور پینے کے صاف پانی اور نکاسی آب جیسے مسائل حل کرنے کے لئے اربوں روپے کا ترقیاتی کام شروع کر دیا گیا ہے۔

وہ پشاور کے علاقوں لاہوری سبز پیر ساربانان اور کچھی محلہ کے دورے اور عوامی رابطہ مہم کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختلف علاقوں میں پینے کے صاف پانی نکاسی آب اور گلیوں کی تعمیر و مرمت کے کام کا معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے مشکور ہیں جنہوں نے پشاور کے لئے اربوں روپے کے ترقیاتی پیکج دیئے ہیں۔

چوک یادگار کو پرانی شکل میں بحال کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے جبکہ سڑکوں کی تعمیر کے ٹینڈر بھی ہو گئے ہیں جس پر جلد کام کا آغاز کردیا جائے گا۔انہوں نے گنج اور ساربانان میں پانی کی قلت دور کرنے کی بھی ہدایت کی۔شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ عوام خود ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں اور اس میں غفلت برتنے والوں کی نشاندہی کریں۔

متعلقہ عنوان :