وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑا ہو گیا ہے، غلام دستگیر خان

ہفتہ 1 اگست 2015 21:03

گوجرانوالہ۔یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑا ہو گیا ، نیا پاکستان بنانے کا شوشہ اور دارالحکومت میں طویل دھرنے جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی گہری سازش تھی جو ناکام ہوئی، عوام کی دعاؤں سے نواز شریف پورے قد سے کھڑے ہیں اور ملک کی صدق دل سے خدمت کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف سیاسی بصیرت اور مثبت سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو رعایت دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی 4ماہ کی تنخواہوں کی مد میں ملنے وا لی رقم فوری واپس کریں اور سیلاب زدگان کے فنڈ میں اپنی جیب سے حصہ ڈالیں ، سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کو یقین تھا کہ افواج پاکستان اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اس لئے انہوں نے آپریشن ضرب عضب انتہائی پر اعتماد طریقے سے شروع کیا جو کامیابی سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :