واٹر بورڈ پانی میں مطلوبہ مقدار میں کلورین شامل کر رہا ہے، اعلامیہ واٹر بورڈ

ہفتہ 1 اگست 2015 21:03

کراچی ۔ یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ واٹر بورڈ پانی میں مطلوبہ مقدار میں کلورین شامل کر رہا ہے، ٹیل اینڈ علاقوں میں کلورین کی کمی کو دور کرنے کے لئے ہائپو کلو رائٹ کے پلانٹس لگا دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پانی کے نمونے نل یا پمپنگ اسٹیشنز سے لئے جائیں، کلورین طویل فاصلہ کے باعث پانی میں جزب ہو جاتی ہے، کلورین کی زائد مقدار صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔

متعلقہ عنوان :