ہیمشائر میں طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں اسامہ بن لادن کی والدہ، بہن اور بہنوئی ہلاک

muhammad ali محمد علی ہفتہ 1 اگست 2015 19:31

ہیمشائر میں طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں اسامہ بن لادن کی والدہ، ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 1اگست 2015 ء) ہیمشائر میں طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں اسامہ بن لادن کی والدہ، بہن اور بہنوئی کے ہلاک ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز برطانیہ کے شہر ہیمشائر میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔ طیارہ سعودی عرب کے بن لادن خاندان کا تھا۔ اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ اس طیارے میں اسامہ بن لادن کی والدہ، بہن اور بہنوئی سوار تھے جو حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :