پشاور، ملک سعد شہید پولیس لائن میں فرنٹئیر فاؤنڈیشن بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز کیمپ کا انعقاد ، 200 اہلکاروں نے خون عطیہ کیا

ہفتہ 1 اگست 2015 18:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) ملک سعد شہید پولیس لائن میں فرنٹئیر فاؤنڈیشن بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز کیمپ گزشتہ روز لگایاگیا جس میں پشاور پولیس کے تقریبا 200 جوانوں نے خون جمع کیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک سعد شہیدپولیس لائن میں بلڈ ٹرانسفیوژن کیمپ لگاگیا جس میں پشاور پولیس ،FRP پولیس ،ٹریفک پولیس اور لیڈی پولیس پر مشتمل تقریبا 200 کے قریبا جوانوں نے خون جمع کیا یہ خون تھیلسمیا اور ہیموفیلیا کے ہزاروں مریضوں کو لگا یا جائیگا جس کی جان کو خطرہ ہو اس پولیس جوانوں کی بدولت وہ مریض بچ سکتا ہے اور ان کو ایک نئی زندگی مل سکتی ہے پولیس جوانوں دل کھول کر خون دینے میں حصہ لیا ایس پی ہیڈ کوارٹر نے احسن سیف الله نے کہا کہ ہمارے پشاور پولیس نے ہر قسم کی دہشتگردی میں قربانیاں دی ہے اس کے علاوہ خون دینا بھی سب سے بڑی قربانی ہے فرنٹییر فاؤنڈیشن بلڈ کیمپ کے انچارج ڈاکٹر نے پشاور پولیس کی بہت تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :