مسلم 1لیگ (ن) کی وفاقی و صوبائی حکومت نے شہیدوں کی سرزمین غذر کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا وزیر اعظم اور وزیر اعلی گلگت بلتستان دوسرے علاقوں کا دورے کر رہے ہیں، اس علاقے کے لئے ان کے پاس وقت نہیں

پیپلز پارٹی غذرکے سینئر رہنما گلاب شاہ بلبل کابیان

ہفتہ 1 اگست 2015 18:45

غذر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) پیپلز پارٹی غذرکے سینئر رہنما گلاب شاہ بلبل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی وفاقی و صوبائی حکومت نے شہیدوں کی سرزمین غذر کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا ہے وزیر اعظم اور وزیر اعلی گلگت بلتستان دوسرے علاقوں کا دورے کر رہے ہیں لیکن غذر کا نام تک لینے کو تیار نہیں ضلع غذر میں سیلاب سے شیر قلعہ اور دور دارز علاقے شدید متاثر ہیں مگر حکمران کو غذر اکر یہاں کے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے ٹائم نہیں ہے انھوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال بھوت بنگلے میں تبدیل ہوگیا ہے نہ ہسپتال میں دوائی موجود ہیں اور نہ ہی ڈاکٹر موجود ہوتے ہیں اس کے علاوہ غذر کے ہر گاؤں میں شہیدوں کے مقبرے موجود ہیں لیکن شہیدوں کی سرزمین کو حکمران ہر سطح پر نظر انداز کررہے ہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ (ن) لیگ والے گلگت بلتستان کے صوبائی الیکشن میں غذر سے اپنی ہار کا بدلہ غذر کے عوام سے نکالنا چاہتے ہیں اگر غذر کے ساتھ حکمرانوں کا یہ رویہ رہا تو عوام اپنے حق کے حصول کے لئے بھرپور احتجاج پر مجبور ہونگے۔