غذر میں گندم کا بدستور بحران جاری عوام کو آٹے کا حصول ایک خواب بن گیا

ہفتہ 1 اگست 2015 18:45

غذر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء)غذر میں گندم کا بدستور بحران جاری عوام کو آٹے کا حصول ایک خواب بن گیا دکانوں میں آٹے کی بھاری مقدار موجود ہے مگر عام شہریوں کو ان کے حصے کا گندم نہیں مل رہا ہے لوگ آٹے کے حصول کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اور انتظامیہ کو کوئی احساس تک نہیں ہے اور لوگ مہنگے داموں اٹا خریدنے پر مجبور ہیں کہ بازاروں میں بلیک میں آٹے کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے مگر لوگوں کو ان کے حصے کا گندم نہیں مل رہا ہے حالانکہ ملوں میں پرائیوٹ سطع پر گندم کا ایک تھیلہ بھی نہیں اتا تو پھر دکانوں میں آٹا کدھر سے ارہا ہے اس حوالے سے انتظامیہ بلیک میں آٹا فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لارہی ہے جس باعث دکاندار حضرات عوام سے ااٹے کی منہ مانگی رقم وصول کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ادھر امدہ اطلاعات کے مطابق غذر کے بالائی علاقوں میں بھی گندم کا بدستور بحران جاری ہے اورلوگ چھ سو میں ملنے والا آٹا کا تھیلہ اٹھارہ سو روپے میں خریدنے پر مجبور ہیں۔