ملک بھر میں یکم اگست کی ہڑتال نے ثابت کردیا آل پاکستان انجمن تاجران تاجروں کی اصل جماعت ہے ،چیئرمین سندھ تاجر اتحاد

ہفتہ 1 اگست 2015 18:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) کراچی سمیت سندھ بھر کی تاجر برادری نے ودہولڈنگ ٹیکس کو مسترد کردیا ۔ 0.3% ظالمانہ ٹیکس کسی صورت نہیں دیں گے۔ تاجر برادری نے ثابت کردیا کہ تاجر برادری آل پاکستان انجمن تاجران کے جھنڈے تلے ایک ہیں۔ ملک بھر میں یکم اگست کی ہڑتال نے ثابت کردیا کہ آل پاکستان انجمن تاجران تاجروں کی اصل جماعت ہے ۔

کراچی اور سندھ میں سندھ تاجر اتحاد نے ہڑتال کی حمایت کی تھی آج کراچی کی 800 سے زائد چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند رہیں۔ جس میں اولڈ سٹی ایریا کی تمام مارکیٹیں، جامع کلاتھ کی مارکیٹیں، جوبلی کی تمام مارکیٹیں ایم اے جناح روڈ کی مارکیٹیں، صدر الائنس کی مارکیٹیں، کلفٹن الائنس کی مارکیٹیں، گلشن اقبال ،حسن اسکوائر، ڈیفنس کی مارکیٹیں، لیاقت آباد کی مارکیٹیں، کریم آباد کی مارکیٹیں، فیڈرل بی ایریا کی مارکیٹیں، واٹر پمپ کی مارکیٹیں، حیدری ، پاپوش نگر، گلبہار کی مارکیٹیں، لانڈھی ، کورنگی ، ملیر، کراچی الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن کی مارکیٹیں بند رہیں جن میں اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال کارٹیجز کی بھی مارکیٹیں شامل ہیں اور سندھ کے 26 اضلاع میں مکمل کاروبار بند رہا۔

(جاری ہے)

سندھ تاجر اتحاد کے چئیرمین جمیل احمد پراچہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج سندھ بھر بالخصوص کراچی کی تمام مارکیٹو ں نے کاروبار بند کرکے ثابت کردیا کہ تاجر برادری سندھ تاجر اتحاد کے پلیٹ فارم پر ایک ہیں۔ آج تاجروں نے نام نہاد تاجر رہنماؤں کو مسترد کردیا ہے۔ میں تمام تاجروں کو مبارکباد پیش کرتاہوں اور تمام سیاسی تنظیموں جن میں متحدہ قومی موومنٹ، سنی تحریک، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی، سنی تحریک بلال قادری گروپ، پاکستان پیپلز پارٹی اور آل پارٹی کانفرنس کے تمام شرکاء کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور خاص طور پر پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کاجن کی وجہ سے عوام کو حقائق کا پتہ چلا۔

جمیل احمد پراچہ نے کہا کہ تاجر برادری اسی طرح اتحاد کا مظاہرہ کرے اور تاجروں کے نام پر نام نہاد کالی بھیڑوں کا اپنی صفوں سے صفایا کرے۔ آج نام نہاد تاجروں کا بُت تاجروں نے ہمیشہ کے لئے توڑ دیا جس پر میں ایک مرتبہ پھر تاجروں کو کامیاب ہڑتال پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :