پی ٹی اے نے 6.0ڈیکٹ کارڈلیس فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی

ہفتہ 1 اگست 2015 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے6.0ڈیکٹ کارڈلیس فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری انتباعی نوٹس میں کہا گیا ہے 6.0ڈیکٹ(DECT)کارڈ لیس فون کے غیر قانونی ہونے کی بناء پر اس کی درآمد ،ڈستری بیوشن، فروخت اور استعمال فوری بند کر دیا جائے ۔

(جاری ہے)

خلاف ورزی کی صورت میں پی ٹی اے (ری آرگنائزیشن) ایکٹ 1996ء کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :