Live Updates

وزیر علیٰ شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق آج یوم صفائی منایا جائیگا ، تمام سرکاری دفاتر کھلے رہیں گے

سرکاری دفاتر اور ہسپتالوں میں صبح 10 بجے سے 2 بجے تک ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی صفائی کی جائیگی‘ترجمان محکمہ صحت

ہفتہ 1 اگست 2015 18:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) ترجمان محکمہ صحت پنجاب نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق آج ( اتوار ) 2 اگست کو صوبے کے تمام صوبائی سرکاری دفاتر اور ضلعی حکومتوں کے دفاتر میں یوم صفائی منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تمام سرکاری دفاتر ، ہسپتال اتوار کے دن کھلے رہیں گے اور صبح 10 بجے سے 2 بجے تک اپنی اپنی حدود کے اندر ڈینگی کی افزائش کے خاتمہ کے سلسلہ میں ہاٹ سپاٹس کی صفائی کریں گے ۔

چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے تمام سرکاری محکموں کے سربراہان کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کے آفس سے بھی تمام ضلعوں کے ای ڈی اوز ہیلتھ، میڈیکل کالجز کے پرنسپلز اور تمام سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :