امریکی فضا ئیہ کی ڈپٹی انڈر سیکرٹری کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات

پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر گفتگو ،خطے کے موجودہ سیکورٹی مسائل اور تعاون کے مزیدمعاملات بھی زیر بحث آئے

ہفتہ 1 اگست 2015 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) امریکی فضا ئیہ کی ڈپٹی انڈر سیکرٹری ، مس ہیڈی گرانٹ نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی اورخطے کے موجودہ سیکورٹی مسائل اور تعاون کے مزیدمعاملات بھی زیر بحث آئے ۔ بعد ازاں معزز مہمان کو پاک فضائیہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ دونوں معزز شخصیات نے اس موقع پرسوونئیرز کا تبادلہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :