پاکستان کی سلامتی اور عوامی فلاح وبہبود کیلئے ہمیں اولین بنیادوں پر کام کرنا ہوگا ،ثروت اعجاز قادری

بھارت ہوش کے ناخن لے پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے سے باز رہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

ہفتہ 1 اگست 2015 18:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان سنی تحریک ایک حقیقت اور اس کی جڑیں عوام میں ہے ،کراچی آپریشن کے مثبت نتائج عوام کے سامنے ہیں ،خوف کی فضاء کم اور معاشی وکاروباری ترقی میں استحکام آیا ہے ،بھتہ خوری ،دہشتگردی اور لاقانونیت کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی ہے کراچی میں پائیدار امن دیکھنا چاہتے ہیں ،آئینی تمام ادارے قابل احترام ہیں ،حکومت آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنائے دہشتگردی لاقانونیت اور جرائم پیشہ ختم ہوجائیں گے ،کراچی آپریشن آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہنا چاہیے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر سندھ کے صدر نور احمد قاسمی کی قیادت میں تین رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،وفد میں سندھ کے صوبائی رہنماؤں خالد حسن عطاری ،التماس صابر شامل تھے ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی استحکام اور عوامی فلاح وبہبود کیلئے ہمیں اولین بنیادوں پر کام کرنا ہوگا ،بھارت کی حکومت کے اشتعال انگیز بیانات کی مذمت اور نفی کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے ،پاکستان کا یورپی جوہری تحقیقاتی کمیٹی کا ممبر بننا بھارت کو پسند نہیں آرہا ،بھارت ہوش کے ناخن لے پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے سے باز رہے ،پاکستان امن پسند ملک ہے جو خطے می پائیدار امن چاہتاہے ،دہشتگردوں کو پرموٹ کرنے والے بھارتی حکمران پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں پھر دوسروں پر انگلی اٹھائیں ،بھارتی الزامات اور جھوٹے پروپیگنڈے کے خلاف پاکستانی عوام تشویش اور غصے میں ہے ،بھارت پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے اور الزامات پر فوری معافی مانگے ،اگر معافی نہیں مانگی تو بھارت کے خلاف ملک گیر احتجاج کریں اور بھارتی سازشوں اور ان کے ناپاک عزائم سے پردہ اٹھائیں گے ،پاکستان ہماری شان آن عزت سب کچھ ہے اس کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :