سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا امدادی آپریشن جاری

ہفتہ 1 اگست 2015 18:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) آپریشن ـ ـ’ مدد ‘ کے تسلسل میں پاک بحریہ کی ٹیموں نے سندھ کے مختلف مقامات پر پھنسے مزید 2275افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پچھلے 24گھنٹوں میں ڈسٹرکٹ خیر پور کے گوٹھ عبدالرحمٰن ، جپر شیخ، گل حسن منگنیجو، برادی خان جتوئی، منگلو جلبانی، نور الہٰی ، حاجی اﷲ بخش، جمع خان جونیجو ، دوست محمد منگنیجو، تاج محمد، مہراب خان جتوئی، امید علی چنا، علی بخش جانوری اور دیگر میں آپریشن کیا اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

بدین، گھوٹکی، سکھر ، پنو عاقل ، لاڑکانہ ،رانی پور اور گمبٹ میں تعینات ٹیمیں بھی مقامی آبادی کے ریسکیو اور انھیں ضروری سہولیات فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔ پاک بحریہ کی جانب سے ڈی جی خان کے متاثرین کے لیے اسلام آباد سے روانہ کیا گیا 10ٹن امدادی سامان غازی گھاٹ کے علاقے میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ اورماڑہ ،کراچی ،لاہور اور اسلام آباد میں قائم پاک بحریہ کے کیمپس میں امدادی سامان جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :