سوات، راستے کی تعمیر پر دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم، فائرنگ سے چار افراد زخمی، پولیس نے پانچ ملزمان کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا

ہفتہ 1 اگست 2015 17:50

سوات (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) سوات کے علاقے مشکومئی میں راستے کی تعمیر پر دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم ،فائرنگ سے ایک جماعت کے 4افراد زخمی ہوگئے ،پولیس نے پانچ ملزمان کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ہے ،پولیس کے مطابق تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے مشکومئی میں راستے کی تعمیر کے تنازعے پر دو سیاسی جماعتوں کے مابین تصادم ہوا جس میں فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے ،مدعی ذکریا ولد رحم دل خان سکنہ مشکومئی نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان شیر شاہ ،ظاہر شاہ ،وطن زیب ،رحیم زیب ،اخترشاہ نے ان پر فائرکھول دیا جس کے نتیجے میں وہ اور شرافت علی ،علمداد ،قیصر زخمی ہوگئے ہیں ،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزمان کو گرفتار کرکے خوازہ خیلہ پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :