پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات رواں ماہ متوقع

ہفتہ 1 اگست 2015 17:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات اس ماہ متوقع ہے ملاقات کی تاریخ کا تعین ابھی نہیں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ملاقات کی تاریخ کا تعین کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے امکان ہے کہ قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت کے دووال سے ملاقات کرنے نئی دلی جائیں گے اور توقع ہے یہ ملاقات بھارتی پارلیمنٹ کے مون سون سیشن کے بعد ہوگی تاکہ بھارتی حکومت کو پاکستان سے متعلق اپوزیشن کے سوالات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

پاک بھارت وزرائے اعظم کی روس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے مشیروں کے درمیان مذاکرات پر اتفاق کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :