افغان طالبان کے گروہ کی جانب سے حقانی گروپ کے سربراہ مولانا جلال الدین حقانی کے انتقال کی خبر کی تردید کر دی گئی

جلال الدین حقانی بیمار تھے ٗصحت یاب ہوچکے ہیں ٗ طالبان ترجمان ذبیح اﷲ مجاہد کا بیان

ہفتہ 1 اگست 2015 17:19

افغان طالبان کے گروہ کی جانب سے حقانی گروپ کے سربراہ مولانا جلال الدین ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) افغان طالبان کے ایک گروہ کی جانب سے حقانی گروپ کے سربراہ مولانا جلال الدین حقانی کے انتقال کی خبر کی تردید کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

طالبان دھڑے کے ترجمان ذبیح اﷲ مجاہد نے جلال الدین حقانی کی موت کی خبروں کو تسلیم کرنے سے انکار کیا گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی : طالبان کمانڈر جلال الدین حقانی انتقال کر گئے افغانستان کے طالبان کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ جلال الدین حقانی بیمار تھے ٗصحت یاب ہوچکے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز حقانی نیٹ ورک کے سپریم کمانڈر جلال الدین حقانی انتقال کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :