اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں قائم غیر قانونی کچی بستی کیخلاف آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا

ہیوی مشینری کے ساتھ سی ڈی اے انفورسمنٹ کے اہلکار کچی بستی گرانے میں مصروف دکھائی دیا موسم کی غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو آپریشن مکمل کرنے میں مزید ایک روز درکار ہوگا ٗسی ڈی اے

ہفتہ 1 اگست 2015 17:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں قائم غیر قانونی کچی بستی کیخلاف آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا ، ہیوی مشینری کے ساتھ سی ڈی اے انفورسمنٹ کے اہلکار کچی بستی گرانے میں مصروف دکھائی دیااسلام آباد میں قائم غیر قانونی افغان کچی بستی کے خلاف سی ڈی اے کا آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا ، سی ڈی اے ، ضلعی انتظامیہ کے افسران موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

آپریشن میں سی ڈی اے انفورسمنٹ کے اہلکار اور ہیوی مشینری نے حصہ لیا وقفے وقفے سے بارش کے باعث سی ڈی اے اہلکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا سی ڈی اے حکام کے مطابق موسم کی غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو آپریشن مکمل کرنے میں مزید ایک روز درکار ہوگا۔

متعلقہ عنوان :