پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے امریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات ٗ دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

امید ہے خطے میں پائیدار قیام امن کیلئے افغان امن مذاکرات جلد بحال ہونگے ٗ امریکی نمائندہ خصوصی فیلڈ مین کی افغانستان حکومت اورافغان طالبان کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے مثبت کردار کی تعریف

ہفتہ 1 اگست 2015 17:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) امریکی خصوصی نمائندہ برائے پاکستان اور افغانستان ڈینئل فیلڈ مین نے امید ظاہر کی ہے کہ خطے میں پائیدار قیام امن کے لئے افغان امن مذاکرات جلد بحال ہونگے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے پاکستان او ر افغانستان کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے ڈینئل فیلڈمین نے ملاقات کی جس میں خطے کے امن اور سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ملاقات میں امریکی خصوصی نمائندہ نے افغانستان حکومت اورافغان طالبان کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے مثبت کردار کوسراہا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ خطے میں پائیدار قیام امن کے لئے افغان امن مذاکرات جلد بحال ہونگے آرمی چیف جنرل راحیل نے امریکی نمائندے کو خطے کی سیکیورٹی کی مجموعی صورت حال پر بریفنگ دی۔