سرمایہ کاروں کے تحفظ کے لئے ا یس ای سی پی نے کے ایس ای کے قوائد میں ترمیم کردی

ہفتہ 1 اگست 2015 17:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء)سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ کے لئے ایس ای سی پی نے کراچی سٹاک ایکس چینج کے قوائد میں ترمیم کردی ہے۔ ترمیم شدہ قوائد کے تحت بروکروں کے نَیٹ کیپٹل بیلنس (این سی بی)‘ لازمی آڈٹ اور سسٹم آڈٹ کی ذمہ داری صرف ان آڈییٹرز کو سونپی جاسکے گی جو سٹیٹ بینک کے پینل کی کیٹگری اے یا بی سے تعلق رکھتے ہوں۔

ایس ای سی پی کے اہل کاروں کو بروکرج فرموں کے معائنوں کے دوران متعلقہ قوانین اور قوائد کی خلاف ورزیوں کا پتہ چلا تھا۔

(جاری ہے)

مثلاً این سی بی سے متعلقہ قانونی تقاضوں کی غلط تشریح و تو ضیح کی جارہی تھی ۔ یہ صورت حال سرمایہ کاروں کے مفادات کے لئے خطرنا ک تھی۔ این سی بی کے مبالغہ آمیز اعداد و شمار سے بروکرز کے لئے اپنی مالی حیثیت سے بڑھ کر حصص کی خریداری کے معاملے میں رسک لینا آسان ہوجاتا تھا۔ اس طرح یہ رسک ایکس چینج ٹریڈنگ سسٹم کو منتقل ہوجا تا تھا۔ اس ترمیم سے نہ صرف مبالغہ آمیز این سی بی کا سلسلہ رک جائے گا بلکہ ان سرمایہ کاروں کے مفادات کا تحفظ بھی ہوگا جنہیں غلط معاشی اعداد وشمار سے دھوکہ دیا جاتا تھا۔