حالیہ سیلاب میں 92 افراد جاں بحق ہوئے،این ڈی ایم اے کے پاس بچوں اور خواتین کی اموات کے حوالے سے الگ ڈیٹا موجود نہیں ؛ میڈیا رپورٹس
ہفتہ 1 اگست 2015 16:48
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں سیلاب اور اس سے متعلقہ حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 92 ہو گئی ہے میڈیا رپورٹس میں این ڈی ایم اے کے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سیلاب سے لگ بھگ پانچ لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جس میں سب سے زیادہ خیبرپختونخوا متاثر ہوا ہے جہاں پر 43 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر میں 19 اموات ، پنجاب میں 13 ، بلوچستان میں 12 اور گلگت بلتستان میں 5 اموات واقع ہوئیں ۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ سیلاب آئے ایک مہینہ ہو گیا ہے تاہم این ڈی ایم اے کے پاس بچوں اور خواتین کی اموات کے حوالے سے کوئی الگ الگ ڈیٹا دستیاب نہیں ہے سیلاب زدہ علاقوں میں ریلف کاموں میں مصروف عمل ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ خواتین ، بچے اور معمر افراد قدرتی آفات میں زیادہ غیر محفوظ ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ متاثرین کی صحیح ڈیٹا ضروری ہے تاکہ ریلیف کاموں کو اس کے مطابق سرانجام دیا جا سکے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.