25ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی پیر کو ہو گی

ہفتہ 1 اگست 2015 16:43

فیصل آباد ۔یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) مرکز قومی بچت کے زیر اہتمام 25ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی پیر کو منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بتایاکہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 5کروڑروپے کا ایک ، دوسرا انعام ایک کروڑ 50لاکھ روپے کے تین ا ور تیسرا انعام 3لاکھ 12ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں ۔

انہوں نے بتایاکہ مذکورہ قرعہ اندازی رواں سال کی 20ویں اور مجموعی طور پر14ویں قرعہ اندازی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ شفاف کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے 1700 خوش نصیب افراد کا چناؤ کیاجائیگا۔انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں ایک تقریب 3 اگست کی صبح10 بجے سٹیٹ بینک آف پاکستان لاہور میں منعقد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :